سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 27.5 فیصدکی نموریکارڈ

سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر27.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 512.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 27.5 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 402.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جون میں سپین سے ترسیلات زرکاحجم 45.7 ملین ڈالررہا جومئی میں 43.3 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 40.5 ملین ڈالرتھا، سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات، سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر6.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سپین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 27.5 فیصدکی نموریکارڈ